شہباز شریف کی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کی پذیرائی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے جرأت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں