بجلی کی قیمت بڑھنے سے ہر شخص ڈپریشن کا شکار، ہر مسئلے کا حل دھرنا ہے: سراج الحق

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہم نے چاہا تھا کہ پاکستان میں عوام کا راج ہو گا، پاکستان میں عوام کی حکومت ہوگی مگر ان کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا۔

سراج الحق نے دھرنے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 اکتوبر کو جماعت اسلامی آئی پی پیز کے خلاف مقدمہ سپریم کورٹ میں لے کر گئی تھی، آئی پی پیز کا معاہدہ تمام پارٹیز نے جاری کیوں رکھا؟ عوام سے پیسے لوٹ کر باہر منتقل کئے جا رہے ہیں، اگر اس دھرنے کو کامیاب کیا تو یہ کامیابی عوام کی کامیابی ہوگی۔

سابق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم کسی کے غلام نہیں ہیں، تم غلام ہوگے، بجلی کا مسئلہ بہت اہم ہے، ہر پاکستانی شہری اس سے متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت بڑھنے سے عوام میں ڈپریشن بڑھ گیا ہے، ہر مسئلے کا حل اور علاج دھرنا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں