معروف سٹیج اداکار سردار کمال کی نماز جنازہ ادا

فیصل آباد: (دنیا نیوز) سٹیج، ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار سردار کمال کی نماز جنازہ مدنی مسجد بٹالہ کالونی فیصل آباد میں ادا کر دی گئی۔

نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد معروف کامیڈین سردار کمال کو ماں بیٹا قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

معروف کامیڈین سردار کمال دو روز قبل عارضہ قلب کے باعث جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے، سردار کمال دنیا نیوز کے پروگرام "مذاق رات" کا بھی حصہ تھے۔

سردار کمال نے سیکڑوں سٹیج ڈراموں اور متعدد فلموں میں فن کا لوہا منوایا، وہ لوگوں کو ہنسانے کا فن خوب جانتے تھے، سردار کمال کے انتقال پر فنکاروں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں