ہارس ٹریڈنگ الزامات پر پی ٹی آئی سے فارغ فوزیہ بی بی کا نام مخصوص نشستوں میں شامل

پشاور:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں ماضی میں ہارس ٹریڈنگ الزامات پرفارغ ہونے والی فوزیہ بی بی کا نام بھی شامل کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق فوزیہ بی بی کا نام خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر درج کیا گیا ہے ، سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کو 2018 میں سینیٹ الیکشن میں کرپشن کے الزامات پر پارٹی سے فارغ کیا گیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فوزیہ بی بی نے الزامات پر بانی پی ٹی آئی کےخلاف 50 کروڑ روپے ہرجانہ کیس دائر کیا تھا، ہارس ٹریڈنگ الزامات واپس لینے پر فوزیہ بی بی نے ہرجانہ کیس واپس لیا تھا۔

واضح رہے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں سینیٹ الیکشن کے دوران فوزیہ بی بی پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں