ناصر اقبال بیگا اوپن سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

نیو ساؤتھ ویلز: (ویب ڈیسک) پاکستان کے ناصر اقبال آسٹریلیا میں جاری بیگا اوپن سکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

نیو ساؤتھ ویلز آسٹریلیا میں بیگا اوپن کے کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال نے جاپان کے ٹومو اینڈو کو 0-3 سے شکست دی، جاپانی پلیئر کے خلاف ناصر کی کامیابی کا سکور 4-11، 7-11 اور 7-11 رہا۔

ناصر اقبال سیمی فائنل میں سوئٹرزلینڈ کے رابن گڈولا سے مقابلہ کریں گے، رابن گڈولا اس سے قبل ٹاپ سیڈ نور زمان کو شکست دے کر اپ سیٹ کر چکے ہیں۔

بیگا اوپن سکواش کی مجموعی انعامی رقم 12 ہزار ڈالرز ہے، ناصر اقبال کا یہ آسٹریلیا میں مسلسل پانچواں سیمی فائنل ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں