حسینہ واجد کے بیٹے نے والدہ کی سیاست میں واپسی کو مسترد کر دیا

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لندن: (دنیا نیوز) شیخ حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد جوئے نے والدہ کی سیاست میں واپسی کو مسترد کر دیا۔

شیخ حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد جوئے نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حسینہ بہت مایوس ہیں، وہ اب سیاست میں نہیں آئیں گی، حسینہ واجد نے جب اقتدار سنبھالا تو بنگلہ دیش غریب اور ناکام ریاست تھی۔

سجیب واجد نے مزید کہاکہ حسینہ واجد نے بنگلہ دیش کو ایشیا کی ابھرتی معیشت میں شامل کیا، وہ بنگلہ دیش کو تبدیل کرنے کی کوششوں کے باوجود بغاوت سے شدید مایوس ہیں، شیخ حسینہ کل سے استعفیٰ دینے پر غور کر رہی تھیں۔

سابق وزیراعظم کے بیٹے نے مزید کہا کہ حسینہ واجد اپنے خاندان کے دباؤ کے بعد اپنی حفاظت کے لئے ملک چھوڑ کر چلی گئیں، پرتشدد مظاہروں کے خلاف حکومت کا ردعمل بالکل درست تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں