تھائی لینڈ: پیتونگاترن شیناوترا سب سے کم عمر وزیراعظم منتخب

بنکاک : (ویب ڈیسک ) تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناوترا کی صاحبزادی اور پھیو تھائی پارٹی کی رہنما پیتونگاترن شیناوترا وزیراعظم منتخب ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیتونگٹارن شیناوترا کو سریتھا تھاوسین کی برطرفی کے بعد تھائی لینڈ کی وزیراعظم منتخب کیا گیا، اس طرح انہوں تھائی لینڈ کی سب سے کم عمر منتخب وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ کی عدالت نے چند روز قبل غلط تقرری پر سابق وزیر اعظم سریتھا تھاوسین کو عہدے سے برطرف کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق 37 سالہ پیتونگاترن شیناوترا اُنگ اِنگ کے نام سے مشہور ہیں۔

تین سال قبل سیاست میں آنے سے پہلے  وہ خاندانی کاروبار کا حصہ تھیں اور انہوں نے کبھی کوئی  منتخب عہدہ نہیں رکھا۔

 وہ بزنس ٹائیکون تھاکسن شیناوترا کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جبکہ وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی اس خاندان کی تیسری شخصیت ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں