9 مئی کا ماسٹر مائنڈ کون؟ تحقیقات کے بعد چیزیں سامنے آجائیں گی: مصدق ملک

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ کون ہے تحقیقات کے بعد چیزیں سامنے آجائیں گی۔

وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے کمپین چلائی تھی خان نہیں تو پاکستان نہیں، تحریک انصاف نے امریکا میں لابنگ فرم ہائر کی، نو مئی کو حساس مقامات کو جلایا گیا۔

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ شواہد سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

رہنما تحریک انصاف احمد اویس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، عدالت میں شواہد کو ثابت کرنا پڑتا ہے، رؤف حسن پر واٹس ایپ کی بنیاد پر الزام لگا دیا گیا، آج کے دور میں عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔
 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں