10 سے لیکر 5 ہزار تک کے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ

کراچی: (دنیا نیوز) دس روپے سے لیکر پانچ ہزار روپے تک کے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دسمبر تک تمام کرنسی نئے ڈیزائن کے مطابق متعارف کرائی جائے گی، کاغذ کی کرنسی کے بجائے ایک نوٹ پلاسٹک کا بھی متعارف کرایا جائے گا، نئے ڈیزائن کی کرنسی متعارف کرانے کیلئے وفاقی کابینہ سے جلد منظوری لی جائے گی۔

کمیٹی رکن محسن عزیز نے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے پانچ ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دیدی، گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ پانچ ہزار کی کرنسی کا نوٹ بند نہیں کیا جائے گا اور نہ ایسی تجاویز ہیں، پلاسٹک کرنسی کی لائف کاغذ کی کرنسی سے بہتر ہوئی تو مستقل یہی استعمال ہو گی۔

جمیل احمد نے مزید بتایا کہ نئے کرنسی نوٹوں میں تمام نئے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے، پلاسٹک کرنسی کیلئے پولی مر کا پلاسٹک استعمال کیا جائے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں