رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز کو پروڈکشن آرڈرز کے باوجود پیش نہ کرنے پر تحریک استحقاق جمع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز کو پروڈکشن آرڈرز کے باوجود پیش نہ کرنے پر تحریک استحقاق جمع کرادی گئی۔

تحریک استحقاق سابق سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی، تحریک استحقاق ڈی جی اینٹی کرپشن، آئی جی پولیس،آئی جی جیل خانہ جات، ڈی پی او گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے خلاف جمع کرائی گئی۔

پرنسپل سیکرٹری سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف بھی تحریک استحقاق جمع کرائی گئی، قائمہ کمیٹی سول ایوی ایشن کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے افسروں کیخلاف بھی تحریک استحقاق جمع کرائی گئی۔

حاجی امتیاز کو سپیکر قومی اسمبلی اور ایوی ایشن کمیٹی کے پروڈکشن آرڈرز کے باجود پیش نہ کیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں