بچے کیساتھ تصویر شیئر کرنے پر ریما کو ماں بننے کی مبارکبادیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ماضی کی مقبول اداکارہ ریما خان کی جانب سے حال ہی میں انسٹاگرام پر نومولود بچے اور شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین انہیں دوبارہ ماں بننے کی مبارک باد پیش کردی۔

ریما خان نے نومولود بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے خوبصورت کیپشن بھی لکھا تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ مذکورہ بچہ ان کا ہی ہے یا کسی اور کا ہے۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ماں بننا زندگی کے بارے میں کسی کے بھی نقطہ نظر کو بدل سکتا ہے اور ماں بننے کے بعد زندگی صبر اور غیر مشروط محبت کا گہرا احساس پیش کرتی ہے۔

ریما خان کی جانب بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے وقت لاہور کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ پاکستان میں موجود ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان سے سوال کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دوبارہ ماں بننے کی مبارک باد بھی پیش کی۔

زیادہ تر صارفین نے سوالیہ انداز میں ان سے پوچھا کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے یا تیسرے بچے کی؟ ساتھ ہی انہوں نے ماشاء اللہ لکھتے ہوئے اداکارہ کو مبارک باد بھی پیش کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں