چیمپئنز ون ڈے کپ ٹیموں کے 5 مینٹورز کا اعلان

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ون ڈے کپ ٹیموں کے 5 مینٹورز کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کی جانب مقرر کیے گئے مینٹورز میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، شعیب ملک اور وقاریونس شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ان مینٹورز کی تقرری ایک شفاف عمل کے ذریعے 3 سالہ معاہدے کے تحت کی گئی ہے، ان مینٹورز کا پہلا اسائنمنٹ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہونے والا چیمپئنز ون ڈے کپ ہوگا۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پانچوں کرکٹرز کھیل کے وسیع تجربے سے مالا مال ہیں جو پاکستان کی کرکٹ کے لیے مفید ثابت ہو گا، پی سی بی پاکستان کی کرکٹ کو مضبوط ڈومیسٹک ڈھانچے کے ذریعے مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں