اٹک: تیز رفتاری کے باعث کار الٹنے سے بچی جاں بحق ، 3افراد زخمی

اٹک: (دنیانیوز) بسال روڈ پر تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق ہوگئی ۔

افسوس ناک حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے ، کار میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد سوار تھے ۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کردیا گیا ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں