حکومت کا سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر23کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے پر غور شروع کردیا۔

حکومتی رکن بیرسٹر دانیال چودھری کا کہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 23کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

بیرسٹر دانیال چودھری کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ میں ججز کی تعداد میں اضافے کابل آئندہ ہفتے ایوان میں پیش ہو گا۔

ذرائع نے بتایا کہ 1997کے ایکٹ میں ترمیم کے زریعے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں