مقامی گیس کا 50 فیصد حصہ کھاد اور پاور سیکٹر لے رہے ہیں: مصدق ملک

اسلام آباد :(دنیا نیوز ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سستی اور مقامی گیس کی 48 سے 50 فیصد گیس کھاد کارخانے اور پاور سیکٹر لے اڑتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہم 3200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا کررہے ہیں، 3200 میں سے 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ویل ہیڈ پر کمپریسر ہی استعمال کرتے ہیں، چودہ سو سے ساڑھے چودہ سو گیس کھاد کارخانوں اور پاور سیکٹر کو دی جاتی ہے۔

مصدق ملک کا مزید کہا ہے کہ باقی سولہ سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس سوئی کمپنیوں کو دی جاتی ہے، ایک ہزار ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی ہم امپورٹ کرتے ہیں، سستی اور مقامی گیس کی 48 سے 50 فیصد گیس کھاد کارخانے اور پاور سیکٹر لے اڑتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں