صدرمملکت نے چینی بری فوج کے سربراہ کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدرمملکت آصف علی زرداری نے چینی بری فوج کے سربراہ جنرل لی چیاؤمنگ کو نشان امتیاز(ملٹری) سے نواز دیا۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر بری افواج کو نشان امتیاز (ملٹری) دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی بری فوج کے سربراہ جنرل لی چیاؤمنگ کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔

جنرل لی چیاؤ منگ کو پاک چین دفاعی تعلقات کو بڑھانے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے، تقریب میں جنرل لی چیاؤ منگ کے چار دہائیوں کے کیریئر اور چینی فوج میں ان کی نمایاں خدمات کا ذکر کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں