اسکاٹ اربم نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

کراچی: (دنیا نیوز) نئے تعینات امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربم نےکراچی میں اپنےعہدے کاچارج سنبھال لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکاٹ اربم کی تعیناتی سے امریکہ اور پاکستان کے درمیان جاری سفارتی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

اسکاٹ اربم بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرزمیں بطور آفس ڈائریکٹرخدمات انجام دےچکےہیں جبکہ کورین امورمیں ڈپٹی ڈائریکٹراورتائیوان میں امریکی انسٹی ٹیوٹ میں خدمات انجام دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں