وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

پشاو: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 29 اگست کو طلب کرلیا۔

کابینہ اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، کابینہ اجلاس 29 اگست کو خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہو گا ، اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کریں گے۔

وزیراعلی علی امین گنڈاپورنےسرکاری حکام کو کابینہ اجلاس کی تیاری اورشیڈول بنانے کی ہدایات جاری کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں