این اے 79 کی دوبارہ گنتی مکمل، ن لیگ کے ذوالفقار بھنڈر کامیاب

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) این اے 79 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہوگیا، دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار بھنڈر کامیاب ہو گئے۔

ذوالفقار بھنڈر 3023 ووٹوں کی برتری سے ایم این اے منتخب ہوئے، دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار بھنڈر نے 95604 ووٹ حاصل کیے۔

پی ٹی آئی امیدوار احسان اللہ ورک نے 92581 ووٹ لیے، 2024 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار بھنڈر نے 4 ہزار 388 ووٹ سے شکست کھائی تھی۔

سیٹ جیتنے پر مسلم لیگی امیدوار کے حامیوں کا علاقہ بھر میں جشن، دوبارہ گنتی کے موقع پر پولیس نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں