عمران خان کا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کریگی: اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ضرورت پڑی تو بانی پی ٹی آئی کا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیض حمید کا کیس کہاں چلے گا یہ ہمارا دائرہ اختیار نہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کوئی آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی، نیا ترمیمی بل نہیں لایا جاسکتا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت کسی سرپرائز قانون سازی کا ارادہ نہیں رکھتی، کسی رکن کے نجی بل کا حکومت سے تعلق نہیں ہوتا، حکومتی ارکان کے سیکڑوں بل پہلے سے موجود ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی توسیع کے حوالے سے اس وقت کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کی توسیع ہوگی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ مجھے نہیں کرنا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں