آڈیو لیک کا معاملہ: مقابلے میں مارے جانیوالے احسن شاہ کی بیوی اور دیگر پر مقدمہ درج

لاہور: (دنیا نیوز) بالاج ٹیپو کے قتل میں ملوث احسن شاہ کی آڈیو لیک کے معاملہ پر احسن شاہ، اس کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ احسن شاہ کی آڈیو لیک کے معاملے پر انسپکٹر شکیل بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ احسن شاہ، اس کی بیوی کے علاوہ طیفی بٹ اور گوگی بٹ کے خلاف بھی درج کیا گیا۔

مقدمہ دھمکیوں اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ اچھرہ میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ امیر بالاج ٹیپو کو گوگی بٹ اور طیفی بٹ نے احسن شاہ کے ذریعے قتل کروایا تھا۔

خیال رہے کہ احسن شاہ کو ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج کے قتل کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا، دوران حراست ملزم پولیس سے مبینہ مقابلے میں مارا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں