بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ، بلوچستان کے 10 اضلاع آفت زدہ قرار

کوئٹہ: (ثمن اسماعیل) بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے صوبے کے 10 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا۔

صوبائی حکومت نے آفت زدہ اضلاع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، متاثرہ اضلاع میں قلات، زیارت، صحبت پور، لسبیلہ، آواران اور کچھی شامل ہیں۔

جعفر آباد، اوستہ محمد، لورالائی اور چاغی بھی آفت زدہ اضلاع میں شامل ہیں، پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کردی۔

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود ہے جبکہ جھل مگسی، پنجگور اور بولان موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں