ایرانی سابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثہ کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری

تہران: (ویب ڈیسک) سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر حادثہ کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی۔

سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر شمالی ایران کے علاقے میں گرا جس کے نتیجے میں صدر اور وزیر خارجہ سمیت سات دیگر افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

الجزیرہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے سپریم بورڈ کی حتمی رپورٹ میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ اس خطے کے خراب موسمی اور ماحولیاتی حالات ہیں، ہیلی کاپٹر حادثے کی بنیادی وجہ شدید اور بڑھتی ہوئی دھند کا اچانک نمودار ہونا ہے جس کے سبب ہیلی کاپٹر پہاڑ سے ٹکرایا۔

ایرانی میڈیا نے بتایا کہ حکام کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔

یاد رہے کہ مئی میں ایرانی فوج نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر پر حملے کے کسی قسم کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں