ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو کا سی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے 2021ء میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا جس کے بعد وہ دنیا کی مختلف لیگز میں شرکت کر رہے ہیں۔

سابق آل راؤنڈر نے 2023ء میں انڈین پریمیئر لیگ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور اب انہوں نے ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیریبیئن پریمیئر لیگ( سی پی ایل) سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

5 بار سی پی ایل ٹرافی اٹھانے والے براوو نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے سی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ یہ سفر بہت اچھا رہا، سی پی ایل کا یہ سیزن میرا آخری پروفیشنل ٹورنامنٹ ہوگا جو میں ہوم گراؤنڈ پر کھیلوں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں