چین کا افریقہ کی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں سے تجارت و ترقی کا عزم

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے ایک بار پھر اپنے اس عزم کو دہرایا ہے کہ وہ اپنے روڈ اینڈ بیلٹ کے بین الاقوامی تجارت و ترقی کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے تعاون میں اضافہ اور کوششوں میں تیزی لائے گا۔

اپنے عزم کا یہ اعادہ چین نے بیجنگ میں اس وقت کیا ہے جب بدھ کے روز افریقی رہنماؤں کی ایک کانفرنس کا انعقاد ہونے جارہا ہے،  بیلٹ روڈ انیشٹیو  میں افریقہ پہلے ہی چین کا اہم شراکت دار ہے۔

چین کی وزارت تجارت کے مطابق چینی کمپنیوں نے اس منصوبے کے لئے 700 ارب ڈالر کے معاہدوں پر 2013ء اور 2023ء کے دوران افریقی ملکوں کے ساتھ پہلے ہی دستخط کررکھے ہیں۔

تاہم چین کی سرمایہ کاری کے افریقی براعظم میں اس منصوبے کو وہ لوگ تنقید کا نشانہ بناتے ہیں جو بی آر آئی کو ماحولیاتی آلودگی کے خطرے کی آڑ لے کر اس پر اعتراضات کرتے ہیں کہ اس سے ماحولیاتی ایشو جنم لے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں