خیبرپختونخوا اسمبلی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

پشاور:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اعلامیہ کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 15 اراکین پر مشتمل ہے، سپیکر کے پی اسمبلی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرپرسن ہوں گے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سٹینڈنگ کمیٹی آن لوکل گورنمنٹ، الیکشنز اور رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ 12 ممبران پر مشتمل ہوگی، ریاض خان ایم پی اے کمیٹی کے چیئرپرسن تعینات ہوئے جبکہ سٹینڈنگ کمیٹی آن اریگیشن ڈیپارٹمنٹ 11 ممبران پر مشتمل ہے جس کے چیئر پرسن ممبر صوبائی اسمبلی طفیل انجم ہیں ۔

کے پی اسمبلی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ سٹینڈنگ کمیٹی ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز 12 ممبران پر مشتمل ہے، ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی طارق سعید کمیٹی کے چیئرپرسن مقرر ہوئے، سٹینڈنگ کمیٹی آن ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ 14ممبران پر مشتمل ہے جس کے چیئرپرسن مشتاق احمد غنی ہوں گے۔

اسی طرح کلائمٹ چینج، فارسٹری کمیٹی میں11 ممبران شامل ہیں، ممبر اسمبلی محمد عارف چیئرپرسن تعینات ہوئے، سٹینڈ کمیٹی برائے ہائر ایجوکیشن، آرکائیو اور لائبریری 11 ممبران پر مشتمل ہے، ممبر صوبائی اسمبلی محمد انور خان چیئرپرسن مقرر ہوئے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے کمیونیکیشن اور ورکس ڈیپارٹمنٹ میں 13 ممبران شامل ہیں ،ایم پی اے مشتاق غنی چیئرپرسن ہوں گے جبکہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں 11 ممبران شامل اور ایم پی اے عبدالسلام چیئرپرسن تعینات ہوئے۔

علاوہ ازیں سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہاؤس اور لائبریری 11 ممبران پر مشتمل ،ڈپٹی سپیکر چیئرپرسن مقرر ہوئے جبکہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے لاء ریفارمز اور کنٹرول آن سب آرڈینیٹ لیجسلیشن میں14 اراکین شامل جبکہ سپیکر کمیٹی کے چیئرپرسن ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں