پیرس: کشتی ڈوبنے سے خواتین اور بچوں سمیت 12 مہاجرین ہلاک

پیرس: (دنیا نیوز) پیرس میں کشتی ڈوبنے سے خواتین اور بچوں سمیت 12 مہاجرین ہلاک ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق انگلش چینل میں مہاجرین کی کشتی کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں کشتی میں سوار 12 مہاجرین موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 لاپتہ ہیں، کشتی میں سوار 53 افراد کو بچا لیا گیا، متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

ہلاک ہونے والے مہاجرین میں خواتین اور 6 بچے بھی شامل ہیں، مہاجرین فرانس سے برطانیہ جانا چاہتے تھے، مہاجرین کا تعلق افریقی ممالک سے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں