سودی نظام کے متعلق اپیلیں جلد نمٹانے کیلئے فضل الرحمان کا چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد:(دنیا نیوز) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے نام خط میں سودی نظام کے متعلق اپیلوں کو جلد نمناٹے کی اپیل کردی۔

جے یو آئی  ف  کے ذرائع کے مطابق خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے گذشتہ سال کے فیصلے میں مالیاتی نظام کو پانچ سال کے اندر سود سے پاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے، فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے ۔

مولانا فضل رحمان نے چیف جسٹس کو خط میں کہا ہے کہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اقدامات اٹھائے، ختم نبوتؐ کے حوالے سے آپ کا آخری مختصر فیصلہ لائق تحسین ہے، تفصیلی فیصلہ جلدی جاری کرنے سےمسلمانان پاکستان پوری طرح مطمئن ہوجائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں