اے پی سی کیلئے کمیٹی بنا دی، آنیوالے دنوں میں اچھی خبر ملے گی: محمود اچکزئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے حوالے سے ایک کمیٹی بنا دی ہے، کمیٹی تمام پارٹیوں سے مشاورت کرے گی۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اپنی غلطیوں کا ازالہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اچھی خبر ملے گی۔

سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے کہا کہ خوش آئند بات ہے تمام جماعتیں آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہیں، نوازشریف کی طرف سے بھی مذاکرات کے حوالے سے بیان آیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں