امریکہ: جارجیا کے سکول میں فائرنگ،2افراد ہلاک،30زخمی

جارجیا:(دنیا نیوز) امریکی ریاست جارجیا کے سکول میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک، 30 زخمی ہوگئے ۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیرو کاؤنٹی کے سکول سے کئی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس نے سکول سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا، پولیس نے مزید ممکنہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سکول خالی کروا لیا۔

امریکی میڈیا کا مزید کہنا تھاکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، بڑی تعداد میں طلبہ کو سکول کے سٹیڈیم میں منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں