ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کا اے پی سی جلد بلانے کا مطالبہ

اسلام آباد :(دنیا نیوز) ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن نے اے پی سی جلد سےجلد بلانے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ایک بیان میں رؤف حسن کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں ملک کودرپیش چیلنجزسےنمٹنےکےلیےلائحہ عمل بنایا جائےگا، اخترمینگل کا استعفیٰ انتہائی آلارمنگ صورتحال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کےایک وفد نےآج اخترمینگل سےملاقات کی تھی اس میٹنگ کےبعد ہمارا ایک اوروفد اخترمینگل سےملاقات کرےگا،انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اخترمینگل کا پارلیمنٹ میں رہنا بہت ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں