اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، کروڑوں کی منشیات برآمد
کراچی: (ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی اور حیدرآباد میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر لی۔
ذرائع نے بتایا کہ اے این ایف حکام نے خفیہ اطلاع پر الآصف سکوائر بس ٹرمینل سہراب گوٹھ پر کارروائی کی جس کے دوران ملزم سے 33 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔
اے این ایف حکام کے مطابق جامشورو ٹول پلازہ پر کارروائی کے دوران دو ملزموں سے 10.7 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ کارروائی کے دوران ایک عدد کار بھی ضبط کرلی گئی۔
ذرائع نے بتایاکہ برآمد شدہ منشیات کی مالیت 2 کروڑ 14 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے، دونوں کارروائیوں کے حوالے سے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔