علی امین گنڈا پور اور سٹاف کے فون بند، پتہ نہیں کدھر ہیں؟: بیرسٹر سیف

اسلام آباد:(دنیا نیوز) مشیراطلاعات خیبر پختونخوا محمدعلی سیف نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور عملے کے فون بند، پتہ نہیں کدھر ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا مہر بخاری کے ساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ حکومت اقتدار کے نشے میں مبتلا ہے، ہم آئینی طور پر مقابلہ کریں گے، ہم اسی طرح اپنی سیاست کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج دوپہرڈھائی بجےعلی امین گنڈا پورسےرابطہ ہوا تھا، علی امین گنڈا پورنےکہا تھا اسلام آباد میٹنگ میں جارہا ہوں، ابھی ہمیں کچھ نہیں پتہ وہ کدھرہیں، ان کا فون بند جارہا ہے جبکہ ان کے سٹاف کا بھی فون بند ہے۔

مشیراطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پورنےاگرکوئی نازیبا بات کی تواس کےلیےقوانین موجود ہے، پارلیمنٹ کویرغمال بنا کرکریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ  کے پی میں گورنرراج تو معمولی بات ہو گی، حکمران پورے ملک میں اس طرح کےحالات چاہتے ہیں، سب سے بڑی پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے یہ خود ہی سیاسی خود کشی کی طرف جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈربانی پی ٹی آئی ہیں، انہی کی ہدایت کےمطابق چلیں گے، ہماری کوشش یہی ہےکہ قانون کوہاتھ میں نہ لیں، اگرہمارا راستہ روکیں گےتوپھرردعمل توآئےگا۔

مشیراطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کاعشائیہ، قانون سازی اور گرفتاریوں کا ایک نیکسس ہے، شرمناک قانون سازی کے خلاف ہم  بھر پور مزاحمت کریں گے۔

آخر میں ان کا مزید کہنا کہ پاکستان کےعوام ہمارے ساتھ ہے، پارٹی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف کل عدالت جانےکا اعلان کرتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں