وی سی گومل یونیورسٹی پرحملہ: گورنر پختونخوا کا اظہار تشویش، رپورٹ طلب

پشاور:(دنیا نیوز ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پر فائرنگ پرتشویش کا اظہار کیا ہے ۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا وائس چانسلر ڈاکٹر شکیب اللہ پر حملہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ گومل یونیورسٹی، زرعی یونیورسٹی اور لکی یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پر حملہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملہ میں وائس چانسلر اور ان کے ساتھیوں کے محفوظ رہنے پر اللہ کے شکر گزار ہیں، صوبائی حکومت نے صوبہ امن دشمنوں کے حوالہ کر دیا، قانون کی عملداری ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

واضح رہے ڈی آئی خان کے گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی گاڑی پر فتح موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی، حملے میں وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور ان کا عملہ محفوظ رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں