انگلش بلے باز اولی پوپ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اولی پوپ نے ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنادیا۔

اولی پوپ نے جمعہ کو سری لنکا کے خلاف اوول میں تیسرے ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کی جس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی 7 سنچریاں 7 مختلف ملکوں کے خلاف بنائی ہیں۔

اولی پوپ انگلینڈ کی جانب سے 47 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 7 سنچریوں کی مدد سے 2881 رنز اسکور کیے، اولی پوپ نے سری لنکا کے خلاف سنچری سے قبل جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، پاکستان، آئرلینڈ، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک، ایک سنچری اسکور کی تھی۔

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بین سٹوکس کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے اولی پوپ نے سیریز میں کپتانی کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں