ڈی پی او قصور کا طالبعلم پر تشدد کی وائرل ویڈیو کا نوٹس، 3 ملزم گرفتار
پتوکی: (دنیا نیوز) پتوکی کے علاقہ حبیب آباد میں طالب علم پر تشدد کے معاملہ کا ڈی پی او قصور نے سخت نوٹس لے لیا، تھانہ صدر پتوکی پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں چند اوباش ملزموں نے نجی کالج کے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا، اوباش ملزمان نے طالب علم سعد ندیم کو تشدد کے دوران مرغا بھی بنایا۔
سعد ندیم پھولنگر سے پتوکی کالج میں پڑھنے جا رہا تھا کہ حبیب آباد کے قریب ملزمان نے بس سے اتار لیا۔
تھانہ صدر پتوکی پولیس نے واقعہ میں ملوث تین مرکزی ملزمان تنویر، زوہیب اور حماد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔