کراچی: سری لنکا بھیجے جانیوالے آلوؤں پرمشتمل کنٹینرسے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد
کراچی: (دنیانیوز) اےاین ایف نے خفیہ اطلاع پر کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے کولمبو سری لنکا بھیجے جانیوالے آلوؤں پرمشتمل کنٹینر سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمدکرلی ۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق مشکوک ریفریجریٹر کی تلاشی پر1198 تھیلوں میں سے122 آلوؤں میں چھپائی گئی تقریباً 5 کلو ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ 80 تھیلوں میں سےہرتھیلے میں ایک سےدوہیروئن بھرے آلو چھپائے گئے تھے۔
ترجمان نے بتایاکہ مذکورہ کنٹینر ایک نجی کمپنی کی طرف سے بُک کروایا گیا تھا، ابتدائی تفتیش کے ذریعے ایک ملزم گرفتارکرلیا گیا۔
ترجمان کاکہنا تھا کہ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئےکارروائیاں جاری ہیں ،گرفتار ملزم کو اےاین ایف پولیس سٹیشن منتقل کرکےمزید تحقیقات کا آغازکر دیاگیا۔