وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں ای سی سی فیصلوں کی توسیع کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔