حکومت اسٹیبلشمنٹ کیخلاف تحریک انصاف والا کام کررہی ہے: فیصل واوڈا

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت اسٹیبلشمنٹ کیخلاف تحریک انصاف والا کام کررہی ہے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں سینیٹر فیصل واوڈا کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک طرف کہتےہیں فوج سےبات نہیں کریں گے، پہلےگالیاں پھرفوج سےپاؤں پکڑکرمعافیاں مانگتےہیں، اسٹیبلشمنٹ کواب ایسےلوگوں کےلیےرحم دل نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اسلام آباد سے کیک،پیسٹری کھا کرگئے ہیں،  اگلی بارپیٹیس گرم اور ساتھ کریم بھی ہوگی، علی امین گنڈا پورکا کوئی ویڈیوبیان نہیں دیکھا، علی امین گنڈا پوراتنی لمبی میٹنگ کرکے گئے ہیں، پریس ریلیزکوکیسےمان لوں کہ وہ پھنےخان ہیں۔

سینیٹرفیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جو کام کررہی ہے حکومت بھی اسٹیبلشمنٹ کیخلاف وہی کر رہی ہے، جب ان کوگرفتارکررہےتھےتب جمہوری نہیں تھے، آج یہ گرفتاریاں کرنے کے بعد جمہوری ہوگئے ہیں، حکومت ملبہ فوج پرڈالنےوالا کھیل نہ کھیلے، حکومت نےایکشن لیا ہےتواپنےموقف پرقائم رہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اپنے گھر کی خواتین کا دفاع نہیں کررہے ملک کی خواتین کا دفاع کیسے کریں گے، بانی پی ٹی آئی کویہ پتہ تھا کچھ بڑا ہونا ہے، دنیاوی اورقانونی طور پر بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نہیں دیکھ رہا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں