انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری پاکستان پہنچ

کراچی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے جنرل سیکرٹری آرسینیو ڈومینگئیز پاکستان پہنچ گئے۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے کسی بھی سربراہ کی جانب سے پاکستان کا یہ پہلا اور تاریخی دورہ ہے، کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جنرل منیجر ریئر ایڈمرل رضوان احمد نے پاکستان پہنچنے پر آئی ایم او کے جنرل سیکرٹری کا استقبال کیا۔

آئی ایم او کے جنرل سیکرٹری آرسینیو اپنے دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد اور کراچی جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں