جمعیت علماء اسلام کا عدلیہ سے متعلق ترمیم میں ووٹ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علماء اسلام نے عدلیہ سے متعلق ترمیم میں ووٹ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سینیٹ میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطا الرحمان نے پارٹی سینیٹرز کو مراسلہ لکھ کر فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

پارلیمانی لیڈر مولانا عطاء الرحمان نے مراسلے میں کہا کہ آج کل پارلیمان میں دستور میں ترامیم کی بات کی جارہی ہے، یہ ترامیم ممکنہ طور پر عدلیہ سے متعلق ہوسکتی ہیں۔

مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ ان ترامیم کو ابھی تک پبلک نہیں کیا گیا، لہٰذا حتمی طور پر اس بارے کچھ کہنا ممکن نہیں، جماعتی فیصلے کے مطابق بغیر اجازت تحریری کسی دستوری ترمیم کے حوالے سے ووٹ نہیں کریں گے۔

پارلیمانی لیڈر نے اپنے مراسلے میں کہا کہ یہ تحریر دستور کی دفعہ 63-A کے تحت سمجھی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں