بی این پی مینگل کا بھی آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بی این پی مینگل نے بھی آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کر لیا۔

بی این پی مینگل نے اراکین پارلیمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ ججزسے متعلق کسی بھی حکومتی یا نجی آئینی ترمیمی بل کی حمایت نہ کی جائے۔

بی این پی مینگل نے اپنی ہدایات میں مزید کہا ہے کہ سینیٹرز اپوزیشن الائنس کا حصہ ہیں، آئینی ترمیم کی مخالفت کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں