حیدرآباد : گھر سے ماں اور بیٹی کی لاش برآمد

حیدرآباد:(دنیانیوز) حیدر آباد کے نواحی علاقے جمالی گوٹھ کے ایک گھر سے ماں اور بیٹی کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 45 سالہ بختاور اور اس کی بیٹی کی شناخت 20 سالہ صباء کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کو گلے میں پھندا لگا ہوا تھا، لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ گھر میں خاتون کے تین بیٹے بھی رہتے ہیں، ورثا کا کہنا ہے کہ وہ فیکٹری میں ملازمت پر گئے ہوئے تھے، ڈیوٹی سے واپس آ کر دیکھا تو ماں اور بہن نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی تھی۔

پولیس کاکہنا ہے کہ مبینہ خودکشی کا سبب معلوم نہ ہوسکا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں