ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام آپریشنز بحال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز دوبارہ کھل گئے۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام آپریشنز بحال ہو گئے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں موجود تمام یوٹیلیٹی سٹورز کھل چکے ہیں، سٹورز معیاری اشیائے خور و نوش رعایتی نرخوں پر فراہم کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں