سٹیٹ بینک کی بینکوں کو 11ہزار 772 ارب روپے کی فراہمی

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لیے بینکوں کو 11 ہزار 772 ارب روپے فراہم کر دیئے۔

روایتی بینکوں کو 7 دن کے لیے 2 ہزار 643 ارب روپے کی فنڈنگ 17.56 فیصد شرح سود پر کی گئی ہے، روایتی بینکوں کو 28 دن کے لیے 9003 ارب روپے کی فنڈنگ 17.56 فیصد شرح سود پر کی گئی ہے۔

اسلامی بینکوں کو 7 دن کے لیے 125 ارب روپے کی فنڈنگ 17.59 فیصد شرح منافع پر جبکہ 28 دن کے مارکیٹ آپریشن کے لیے بولی نہیں دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں