خواجہ آصف علی امین کیخلاف بیان سے قبل پارلیمنٹ کی عزت بحال کریں: بیرسٹر سیف

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف علی امین کے خلاف بیان دینے سے پہلے پارلیمنٹ کی عزت کو بحال کریں۔

گورنر خیبرپختونخوا اور خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ فیڈریشن پر حملہ علی امین گنڈاپور نے نہیں بلکہ حملہ 10 ستمبرکو ہوا تھا، وزیر دفاع بارڈرکی حفاظت کرتے تو علی امین کو خود افغانستان سے بات کی ضرورت نہ پڑتی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراس بارڈر دہشت گردی وفاقی مسئلہ ہے جس میں وہ بری طرح ناکام ہے، حفاظت نہیں کر سکتے تو بارڈر کا انتظام وانصرام خیبر پختونخواکے حوالے کریں، جعلی حکومت نے ملک کو انتہائی نازک صورتحال میں دھکیلا، گورنر اور وزیراعظم ٹیلیفون کال پر ڈرامہ بازیاں بند کریں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کی بگڑتی صورتحال کی ذمہ دار براہ راست جعلی وفاقی حکومت ہے، جعلی حکومت سے ملک نہیں سنبھل رہا۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ گورنر نہ 3 میں ہے اور نہ 13 میں، بس صرف بیان بازی کر رہے ہیں، گورنر اپنے منصب کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں، اپنے کرتوتوں کی وجہ سے یہ گورنر عہدے کے لئے نااہل ہوچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں