ٹی 20 سیریز: جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

لاہور: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر کپتان لورا وولوارٹ کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی۔

جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم جوہانسبرگ سے براستہ دبئی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی، ٹیم اب لاہور سے بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ ملتان روانہ ہو گی۔

مہمان ٹیم پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف 16، 18 اور 20 ستمبر کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں