آئینی ترامیم کی پارلیمان سے منظوری: سینیٹ اجلاس کل 4 بجے ہوگا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کی جانب سے عدلیہ کے حوالے سے آئینی ترامیم کی پارلیمان سے منظوری کے معاملہ پر سینیٹ کا اجلاس کل سہ پہر 4 بجے ہوگا۔

اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، اجلاس کے کل کے ایجنڈا میں بھی آئینی ترامیم سے متعلق ایجنڈا آئٹم شامل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ممکنہ آئینی ترمیم، قاضی فائز کے 2027 تک چیف جسٹس رہنے کا امکان

قائد ایوان اسحاق ڈار کی وقفہ سوالات معطل کرنے سے متعلق تحریک ایجنڈے کا حصہ ہے، سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں 2 توجہ دلاؤ نوٹس بھی کارروائی کا حصہ ہیں۔

ایوان میں صدارتی خطاب پر صدر پاکستان آصف علی زرداری کے تشکر سے متعلق تحریک بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں