پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کی بھرپور حمایت کا فیصلہ

اسلام آباد :(دنیا نیوز ) پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں ہونے والی آئینی ترمیم کی بھرپور حمایت کا فیصلہ کر لیا۔

پی پی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے پی پی پی کے اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ کل ہونے والے اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی آئینی ترمیم کی بھرپور حمایت کرے گی۔

انہوں نے کل تمام اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں