ایک ہی روز میں آوارہ کتوں نے 12 افراد کو کاٹ لیا

احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) شہر اور گرد و نواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار، ایک ہی روز میں آوارہ کتوں نے 12 افراد کو کاٹ لیا۔

کتوں کے کاٹنے سے خاتون، بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے جن کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

افسوسناک واقعات نواحی علاقہ بہاول پور گھلواں، خیر پور ڈاہا، چک نمبر 39 میں پیش آئے، زخمیوں میں جمیلہ بی بی، تہمینہ، بلال، سکندر، بلیغ الرحمان، علی حیدر و دیگر شامل ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں